سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جس وزیرخزانہ نے ملک کو معاشی بحران سےنکالا ، اس کے وارنٹ جاری ہوئے ،ہمت ہے تو مشرف کو انٹرپول کے ذریعے بلاو۔
ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کسی عدالت کو آئین توڑنے والے مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہمت نہ ہوئی۔
ان کا مزید کہناتھاکہ اگر کسی کو انٹر پول کے ذریعے بلانا ہے تو ڈکٹیٹر مشرف کو بلایا جائے ، پرویز مشرف کو پوری قوم اپنا مجرم سمجھتی ہے ، پاکستان کی تاریخ کے مجرم کے ریڈ وارنٹ جاری کرو تو پھر عوام قانون کی سربلندی پر یقین کریں گے ۔
مریم نواز نے کہا کہ جے آئی ٹی اور بینچ کے مطابق بادی النظر میں فلیٹس کی مالک وہ تھیں ، اگر جے آئی ٹی اور بینچ سچے تھے تو پھر نیب کون سا مالک ڈھونڈ رہی ہے؟