• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور نشے میں دھت ڈرائیور نے کار رکشے پر چڑھا دی، 4افراد جاں بحق

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور قصور روڈ پر وڈانہ کے قریب ہونیوالے المناک حادثہ کے نتیجہ میں لاہور کے رہائشی چار افراد ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہوگئے ،ہلاک وزخمی ہونیوالے افراد مزار بابا بلھے شاہ پر حاضری دینے کے بعد واپس لاہور جارہے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق ساندہ لاہور کے رہائشی عظیم کھوکھر، عمران بٹ، عدنان چوہان ، آفتاب بٹ دو رکشوں پر سوار بابا بلھے شاہ سلام کرکے واپس جا رہے تھے کہ یکی حویلی کے قریب رفع حاجت کی غرض سے رکشوں کوسڑک کنارے کھڑا کر دیا گیا۔ اسی دوران قصور کی جانب سے ایک تیز رفتار کارنے ر کشوں کے ساتھ ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں نعمان شوکت، عدنان، آفتاب اور ایک نا معلوم شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےجبکہ 5شخص زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے عمران اور دیگر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ کارڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم کا ر سوار نشہ میں دھت تھا۔ پولیس نے کار کو قبضہ میں لیکر محمد کامران کی مدعیت میں نا معلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قصور ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔
تازہ ترین