ٹھٹھہ(نامہ نگار) نئے عہدیداروں کے انتخاب کے سلسلہ میں سندھی ادبی سنگت ٹھٹھہ کا ایک اہم اجلاس ضلعی رابطہ سکریٹری رمضان میمن کی صدارت میں ہوا جس میں اہل قلم بڑی تعداد میں شریک ہوئے، اس موقع پر سال 2017/18کے لیے سندھی ادبی سنگت کے نئے ضلعی عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا جس کے تحت متفقہ رائے سے فقیر اکرم منگنہار سیکرٹری، انور آرزو میمن جوائنٹ سیکرٹری، لعل بخش کاتیار کونسلر، نور رٹائی سومرو سیکرٹری خزانہ، احسان ہالیپوٹوکو آرڈی نیٹر منتخب ہوئے جبکہ ڈاکٹر مارو خشک، رمضان میمن، آصف قریشی، ٹھٹوی کاتیار، سجاد میمن اور سید انور علی شاہ سونڈائی تجارتی کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے۔