• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر کسی کو انٹرپول کے ذریعے بلانا ہے تو مشرف کو لاؤ،مریم نواز

اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنمامریم نواز کا کہناہے کہ اگر کسی کو انٹر پول کے ذریعے بلانا ہے تو اس ڈکٹیٹر مشرف کو بلاو جس کو پوری قوم اپنا مجرم سمجھتی ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنمامریم نواز کا کہنا تھا کہجس وزیرخزانہ نے دن رات محنت کرکے ملک کو معاشی بحران سے نکالا، زرمبادلہ کے ذخائراور سٹاک ایکسچینج کو بلند سطح پر پہنچا دیاان کے وارنٹ ایشو ہو گئے،لیکن آئین اور قانون توڑنے والے اور ملک کو ہر قسم کے اندھیرے دینے والے مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہمت کسی عدالت کو نہ ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور تاریخ کے مجرم کے ریڈ وارنٹ ایشو کرو تو پھر قانون کی سربلندی اور قانون کی رکھوالی کی بات پر عوام یقین کرینگے۔
تازہ ترین