• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر سکھر کی عدم گرفتاری پر ڈاکٹرز پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سند ھ ڈاکٹر ز اتحاد کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 18 گریڈ کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سےگورنمنٹ پراچہ ہسپتال سکھر کے20 گریڈ کے میڈیکل سپرنٹیڈنٹ کو گرفتار کرانے کی مذمت کرتے ہیں ۔ اعلامیے کے مطابق ایم ایس کی گرفتاری کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمدعلی تھلہو،ڈاکٹر کمال انصاری،ڈاکٹر شمس جوکھیو،ڈاکٹر عبدالوحید شیخ،ڈاکٹر ذویہ اقبال،ڈاکٹر طلعت سلطانہ،ڈکٹر عمران سمیجو اور دیگر نے کہا کہ سند ھ میں ڈاکٹرز کے ساتھ ڈپٹی کمشنرز اور اسٹنٹ ڈپٹی کمشنرز کا رویہ شروع سے انتہائی نازیبا رہا ہے اور اس قسم کے کئی واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں،سکھر میں ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل سپرنٹیڈنٹ کو گرفتار کرواکر ایک نئی روایت ڈالی ہے جس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تین دن کے اندر ڈپٹی کمشنر سکھر کو گرفتار نہ کرنے کی صورت میں پورے سندہ میں ڈاکٹرز احتجاج اور پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے۔
تازہ ترین