• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ کن تحریک اب پاکستان کے عوام چلائیں گے، طاہر القادری

لاہور(خصوصی رپورٹر) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ فیصلہ کن احتجاجی تحریک اب سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کے خلاف پاکستان کے عوام چلائیں گے ۔بربادی کے ذمہ دار عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کی دھمکیاں دے کر اپنی اصل ذہنیت اور غیر ملکی ایجنڈا سامنے لا رہے ہیں مگر اس بار عدالت عظمیٰ کے لارجر بنچ سے متفقہ طور پر نا اہل قرار پانیوالا ملکی مفاد سے کھلواڑ نہیں کر سکے گا اور نہ ہی لوٹ مار کے اربوں کھربوں اسے انجام سے بچا سکیں گے ۔ وہ عوامی تحریک کے وکلاء رہنمائوں ،سنیئر عہدیداروں اور مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج سانحہ ماڈل ٹائون اور جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کے تناظر میں تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے۔
تازہ ترین