ملتان ( سٹاف رپورٹر)واپڈا ٹاؤن، فیز 2 میں ڈاکٹر کے گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی،جس سے5 لاکھ کا سامان جل گیا تاہم ریسکیو1122 نے پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔دریں اثنا آگ لگنے سے دی ملتان ڈایوسیس ٹرسٹ ایسوسی ایشن 113 قاسم روڈ ملتان کینٹ آفس میں آگ لگ گئی ، بشپ لیو پال نے کہا کہ ریکارڈروم میں ریکارڈ موجود تھا ‘انہوں نے آگ لگنے کے واقعہ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سوچی سمجھی ساز ش ہے، پادری نعیم ‘ پادری تبسم ‘ عرفان ‘ بابر ‘ رمیض ‘ ارشاد نواب نے احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔