لندن میں نوازشریف کے بیٹوں کے فلیٹس کی تحقیقات کے لیے جانے والی نیب ٹیم کی میزبانی شیخ رشید کےقریبی دوست نے کی، نیب ذرائع نے ارکان کے آفیشل اسائنمنٹ سےمتعلق سنگین خدشات کا اظہار کردیا۔
نوازشریف کےبیٹوں کےلندن میں فلیٹس کی تحقیقات کے لیے جانے والی نیب ٹیم کی اےایم ایل لندن کےرکن منصورکیانی سےملاقات کی تصاویر انہوں نےسوشل میڈیاپرتصاویرجاری کیں۔
نیب ذرائع نے ارکان کےآفیشل اسائنمنٹ کےدوران سیاسی سرگرمیوں سےمتعلق کہا ہےکہ انہوں نےسیاسی ملاقاتیں کرکے آفیشل پروٹوکول کی خلاف ورزی کی۔
دوسری جانب منصورکیانی کا کہنا ہے نیب ارکان پرانےدوست ہیں،پرانےدوستوں کےساتھ ملاقات،باہرجانا کوئی غلط بات نہیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن کے ذرائع نے معاملےپرکوئی بیان دینے سے گریز کرتےہوئے کہا نیب ارکان نےلندن میں قیام کےدوران ہائی کمیشن سے رابطہ نہیں کیا۔
تصاویرمیں نیب ارکان سلطان نذیر،عمران ڈوگراےایم ایل رکن منصورکیانی کےساتھ ساؤتھ لندن کے ریسٹورنٹ میں موجود ہیں۔