کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکر یٹری شہباز احمد نے قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کے لئے غیر ملکی کوچ کی تقرری کے حوالے سے اپنا موقفسے ایک روز میں ہی یو ٹرن لے لیا، انہوں 24 گھنٹے قبل میڈیا میں انکشاف کیا تھا کہ پی ایچ ایف نے جرمنی کے سابق ہاکی کھلاڑی کرسچین بلانگ کو کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ اگلے سال اپنی ذمے داری سنبھال لیں گے تاہم بدھ کو انہوں نے اعلان کیا کہنئے کوچ کا بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم غیر ملکی کوچ کا آپشن موجود ہے۔