• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،جیوکےرپورٹرعمران چوہدری کے گھر پرنامعلوم افرادکی فائرنگ

ملتان (نمائندہ جنگ)جیو نیوزکےکرائم رپورٹر عمران چوہدری کے گھر پرنامعلوم افرادفائرنگ کرکے فرارہوگئے،فائرنگ سےعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ گزشتہ روزجیو نیوز ملتان کے سینئررپورٹر عمران چوہدری گلشن مہرکالونی بوسن روڈ پرواقع اپنےگھر سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے نکلے تو ان کی غیر موجودگی میں نامعلوم افراد نے انکےگھر پر فائرنگ کی جس سے ان کے گھر کی بالائی منزل کے شیشے بھی ٹوٹے۔ نامعلوم افراد فرارہوگئے، تما م اہل خانہ محفوظ رہے ۔فائرنگ کے فوری بعدعلاقےمیں شدید خوف وہراس پھیل گیا، واقعےکی اطلاع پرتھا نہ بی زیڈ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کےواقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ،صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم اور ملتان یونین آف جرنلسٹ کےصدر رئوف مان و دیگر صحافتی تنظیموں نے شدیداحتجاج کیا اور حکومت سے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے صحافیوں کاتحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین