سکھر (بیورو رپورٹ) قومی ہاکی چیمپئن شپ آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔محکمہ جاتی ٹیموں نے مکمل برتری ثابت کردی۔ چیمپئن شپ کے آرگنائزر محمد رمضان جمالی کے مطابق جمعہ کوپاکستان واپڈا نے پنجاب کو 10-0 سے ہرادیا۔ اعجاز احمد نے3، محمد عمران نے 2، تصور عباس، علیم بلال، عرفان جونیئر، خضر اختر نے ایک، ایک گول کیا۔نیشنل بینک نے کے پی کے کو 14-0 سے شکست دی۔ عامر علی ، محمد بلال قادر نے ہیٹ ٹرکس کیں۔ محمد عتیق ، ارشد، دلبر ، ارسلان قادرنے دو، دو جبکہ شان ارشاد، عتیق مشتاق نے ایک ایک گول کیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے سوئی نادرن گیس کمپنی کو 3-2 سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے مبشر نے 2 گول، رضوان نے ایک گول جبکہ سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے زاہد اللہ اور رانا وحید نے ایک ، ایک گول بنایا۔ چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ کے لئے جن دس ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے ان میں دفاعی چیمپئن پی آئی اے، پاکستان نیوی، کسٹم، پاکستان واپڈا، نیشنل بینک، پنجاب ، خیبرپختونخواہ، سوئی سدرن گیس کمپنی، سوئی نادرن گیس کمپنی، فوجی فرٹیلائیزر کمپنی شامل ہیں ۔