• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا بل میں تاخیر پر حکومت کو خمیازہ بھگتنا پڑیگا، سراج الحق

Government Will Pay On Delaying Fata Bill Siraj Ul Haq

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قبائلیوں کو زیادہ دیر اُن کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ،فاٹا بل میں تاخیر پر حکومت کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا ،31 دسمبر تک بل پیش نہ ہوا تو قبائلی گھروں سے نکل پڑیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق لاہورمیں پاک فوج کے شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ فاٹا بل نہ لانا حکومت کی نااہلی ہے۔

ایک سوال پر اُن کا کہناتھاکہ تمام ملکوں نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کردیا ہے ،پاک فوج کے ترجمان کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ ہم دوسروں کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے ۔

سراج الحق نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اب پتا چل گیا ہے کہ انہیں کسی اور نے نہیں، اللہ نے نکالا ہے۔

تازہ ترین