کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے ہفتہ کو بھٹو فیملی کے فوٹوگرافر آغا فیروز کی بھٹو فیملی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی 50 سالہ تاریخی جدوجہد اور دیگر شعبوں کے حوالے سے تصویری نمائش کا بینظیر بھٹو شھید پارک کلفٹن میں افتتاح کیا،آغا فیروز نے صوبائی وزیر اطلاعات کو 5 ہزارسے ز ائد اپنی نایاب تصاویر سے متعلق آگاہی دی اور بتایا کہ وہ ان تصویروں کو محفوظ بنانے کیلے حکومت اور پارٹی کو مفت تحفہ دینے کیلیے تیار ہیں اور وہ اب ان نایاب اور تاریخی ورثہ کو بہتر انداز میں محفوظ رکھنا چاہتے ہیں، ناصر حسین شاہ نے ان نایاب اور تاریخی تصاویر کو سراہا اور آغا فیروزکو مکمل تعاون اور مدد کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پارٹی دونوں انکی لازوال کاوش کو رائیگاں نہیں جانے دے گی اور اسے مکمل طور پر محفوظ بنانے کے ٹھوس قدم اٹھاینگے،وزیر اعلی سندھ اور بلاول بھٹو زرداری بھی اس پر مثبت قدم اٹھائینگے ،ان تصاویر کی ویب سائیٹ اور سیڈیز پر منتقل کرنے کیلیے بھی تعاون کرینگے۔