• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت: ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف ااحتجاجی دھرنا

Protest Against Tax Policy In Gilgit

گلگت بلتستان میں مختلف ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف آج گلگت میں احتجاجی دھرنا ہوگا جبکہ بلتستان ڈویژن میں آج چوتھے روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، ادھر دیامر ڈویژن کے ضلع استور میں بھی ہڑتال کی جارہی ہے۔

صدرعوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان کے مطابق گلگت کے علاقے گھڑی باغ پر مرکزی پنڈال سجایا گیا ہے جہاں ٹیکسز نفاذ کے خلاف اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،گلگت بلتستان کے مختلف شہروں سےمظاہرین قافلوں کی شکل میں دھرنے میں شرکت کریں گے۔

آج بھی ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف بلتستان ڈویژن کےتمام اضلاع میں کاروباری مراکز اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہیں،دیامر ڈویژن کے ضلع استور میں بھی آج ٹیکسز کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے۔

تازہ ترین