امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نوازشریف اور ان کے ٹولے نے عوام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے نہیں کیے ،ملک میں غربت اور بیروزگاری نوازشریف اور انکے ٹولے کی وجہ سے ہی ہے ۔
مظفرگڑھ میں جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے علیل رکن مولانا افضل بدر کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےسراج الحق کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہتے ہیں تحریک عدل چلاؤں گا ،اس کا مطلب ہے کہ ملک میں ظلم کا نظام ہے۔
متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے سوال پر امیر جماعت اسلامی سراج نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل بحال ہوچکی اور مجلس عمل میں شامل تمام جماعتیں آپس میں رابطے میں ہیں جو جماعتیں مجلس عمل کا حصہ نہیں ان سے رابطے کے لیے جرگہ تشکیل دے دیا گیا ہے۔