امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف 4 بار حکومت میں رہے مگر غربت، کرپشن، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف لڑنے کے بجائے خود اس بیماری کا حصہ بن گئے ، اس لئے انہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔
ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے، کرپٹ قیادت سے ملکی جغرافیائی کو خطرہ ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عدل کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کیا مگر حکومت تو ان کی ہے، کس کے خلاف تحریک چلائیں گے۔
سراج الحق نے کہا کہ پاناما کیس میں ایک قابو میں آگیا ہے، باقی چار سو چھتیس چوروں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چائیے،جب ریاست انصاف نہ کرے تو پھر لوگ خود اٹھ کر جاگیرداروں اور حکمرانوں کے گھروں کا محاصرہ کریں گے۔