اوکاڑہ(نمائندہ جنگ)ضلعی محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری ہونے والے ہینڈ آؤٹ کے مطابق عبداللہ شوگر ملز کی جانب سے کاشتکاروں کو گنے کی مقررہ قیمت سے کم رقم دینے کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور عابد بھٹی نے موقع پر پہنچ کر کاشتکاروں کی شکایت کی تحقیق کی ۔شوگر ملز کی جانب سے کاشتکاروں کو 180روپے فی من کی بجائے کم رقم دی جا رہی تھی جس پر شوگر ملز کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گنے کی قیمت 180روپے فی من مقرر کی ہے جس پر سو فیصد عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔