پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف بھاگے ہوئے ہیں، ان کا پاکستان کی سیاست میں اب کوئی کردار نہیں ہے۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی سیاست ختم ہوگئی ہے،کاش وہ خود سے ہٹ کر ملک کو دیکھتے اور انہیں اداروں سےلڑائی مہنگی پڑگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی تو موجود ہے لیکن اس میں دم خم نہیں جبکہ پرویز مشرف جہاں جاکر بیٹھے ہوئے ہیں وہاں بھی بے نظیر بھٹو شہید کی روح انہیں بے چین کررہی ہوگی۔