لاہور(نسیم قریشی ) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جنگ سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں ۔جو قدم بھی اٹھائیں گے حلیف جماعتوں کی مشاورت سے اٹھائیں گے،حصول انصاف کیلئے مشاورت کے ساتھ فیصلہ کن لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔آج پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہو گی،جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ ،ملکی صورتحال اوار آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال اور مشاورت ہوگی ۔جو قدم بھی اٹھائیں گے حلیف جماعتوں کی مشاورت سے اٹھائیں گے ۔ہمارا بنیادی مطالبہ شہباز شریف کا استعفیٰ ہے کیونکہ جب تک شہباز شریف برسر اقتدار رہیں گے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیر جانبدار تفتیش نہیں ہو سکے گی ۔ہم پانامہ لیکس طرز کی با اختیار جے آئی ٹی چاہتے ہیں ۔عمران خان کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی،مسلم لیگ(ق)،پی ایس پی،ایم کیو ایم پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کے قائدین سے رابطے ہیں اور مشاورت کا عمل جاری ہے ۔30دسمبر کی اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کی بھر پور شرکت ہو گی ۔