حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں 6 باریاں لیں لیکن عوام کے لئے کچھ نہیں کیا, آصف زرداری سندھ میں 15 شوگر ملیں لے کر بیٹھے ہوئے ہیں, عوام کا پیسہ سوئس بینکوں میں پڑا ہے, پی ٹی آئی نظام کی تبدیلی کی تحریک چلارہی ہے, وہ حیدرآباد مہران آرٹس کونسل میں ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے میں بااختیار بلدیاتی نظام لیکر آئے ہیں، سندھ کے حکمران نہیں چاہتے کہ یہاں کے عوام بااختیار ہوں، پی ٹی آئی نظام کی تبدیلی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام گندا پانی پینے پر مجبور ہیں، سندھ تعلیم کے شعبے میں آخری نمبر پر ہے۔