لاہور (نمائندہ جنگ)جمعیت علما پاکستان( نیازی )کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی گرفتاری اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کی غلطی نہ کرے۔ کسی قسم کا ظالمانہ اور غیر قانونی اقدام اشتعال انگیزی اور حکمرانوں کی تباہی کا باعث بنے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم حزب الاحناف میں جے یو پی کی مرکزی مجلس شوریٰ اور مجلس عاملہ کے مشترکہ اجلاس کے انتظامات کے حوالے سےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو گرفتارکرنے کی حکومت غلطی نہ کرے۔سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداکے ورثا اور عوامی تحریک کو انصاف ملنا چاہیے۔