ملتان(سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت میٹرک اور انٹر سالانہ امتحان2017 میں 90فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبا وطالبات تاحال لیپ ٹاپ سے محروم ہیں ،بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع کے ہونہار طلبا وطالبات کو لیپ ٹاپ مل چکے ہیں لیکن تاحال ملتان کے طلباوطالبات کو وعدوں پر ٹرخایا جا رہاہے ، اس سے قبل نومبر میں ملتان کے طلبا وطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا گیا مگر تقریب منعقد نہیں کی گئی ، ساہیوال میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے موقع پر ڈائریکٹر کالجز حید ر عباس گردیزی نے اعلان کیا کہ اسی ماہ ملتان کے طلبا وطالبات کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے مگر اب ان کا کہنا ہے کہ تاریخ فائنل نہیں ہو سکی ، متاثرہ طلبا وطالبات نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے جلداز جلد لیپ ٹاپ دینے کا مطالبہ کردیا ہے ۔