وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ماضی میں طالبان سے کہتے رہے کہ یہ صوبہ آپ کا ہے، یہ ملک آپ کا ہے، لیکن ایک حالیہ انٹرویو میں ان سے یہ سوال کیا گیا تو انھوں نے صاف انکار کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نے ایسا کبھی نہیں کہا،لیکن کیمرے کی آنکھ نے سب کچھ دکھا دیا، 25 دسمبر کو میڈیا کو دئیے ایک انٹرویو میں جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ طالبان کو دہشتگرد سمجھتے ہیں؟ تو وہ جھٹ سے بولے بالکل، کیوں نہیں۔
لیکن ماضی میں یہی پرویزخٹک اس کے برعکس طالبان کو یہ یقین دلاتے رہے کہ یہ صوبہ اور ملک ان کا اپنا ہے۔