• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو عوامی رابطہ مہم کا سربراہ بنانے کا فیصلہ

Todays Print

لاہور(جنگ نیوز )مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مریم نوازشریف کو ’’عوامی رابطہ مہم‘‘ کا سربراہ بنانے کافیصلہ کیا ہے ، وہ تمام معاملات کی نگرانی کریں گی ، ذرائع کاکہناہے کہ( ن) لیگ نےاپنی انتخابی مہم میں تحریک انصاف کوٹف ٹائم دینے کافیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں پنجاب سے( ن) لیگ کے سوشل میڈیا ماہر ین ماہانہ رپورٹس بھجوائیں گے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے ماڈل ٹائون میں ورکرز کنونش کے دوران ’’عوامی رابطہ ایپ‘‘ لانچ کردی ہے اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سوشل میڈیا کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں،مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا پاکستان کی گلی گلی میں پھیل چکا ہے،ہر ڈسٹرکٹ میں مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا ہے ،2013 میں شروع ہونیوالا مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا آج کہاں پہنچ گیا،اپنے قائد سے رابطے میں رہنے کے لیے ایپ فوری انسٹال کریں۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈ یا ماہرین کون لیگ کی جانب سے ترقیاتی کا موں ،کامیابیوں پربریفنگ دی جائیگی۔ 

تازہ ترین