• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدرہ عرب قتل کیس: مقتولہ کے بھائی سمیت 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں جرگے کے حکم پر سدرہ عرب کے قتل کیس میں مقتولہ کے بھائی سمیت 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان کو تفتیش کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، مقدمے میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا جا چکا ہے۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سدرہ عرب کو 16 اور 17 جولائی کی رات مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا، ملزمان نے مقتولہ کی تدفین کے بعد قبر کے نشانات مٹا دیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید