کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں ائیر پورٹ حملہ کیس کراچی سےسکھر منتقل کرنے کےخلاف ایئر پورٹ حملہ میں ملوث ملزمان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی نے اپنا جواب عدالت میں جمع کرادیا ہے عدالت نےملزمان کو عدالتی چھٹیاں ہونے تک سماعت ملتوی کردی ۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دو رکنی بینچ کےرو برو منگل کو ائیر پورٹ حملہ کیس کراچی سےسکھرمنتقل کرنے کے خلاف ایئر پورٹ حملہ میں ملوث ملزمان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ہوئی،سماعت کے دوران ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرایا۔اپنے جواب میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی نے عدالت کو بتایا ہے کہ ملزم سرمد صدیقی کےالزامات پر پولیس اہلکاروں سےتفتیش کی گئی ہے تمام پولیس اہلکاروں نے سرمد صدیقی کے گھر پر چھاپے اور رقم لوٹنے کی تردید کی ہے پولیس افسر ناصر عروج ملک سےباہرہیں جس کے باعث انکا بیان ریکارڈ نہیں کیا جاسکا عدالت میں درخواست گزار سرمد صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ ائیر پورٹ حملہ کیس کا ٹرائل اے ٹی سی کراچی میں آخری مراحل میں ہےاور سی ٹی ڈی نے مفرور ملزم عبدالرشید کی گرفتاری ظاہر کرکے اکیس اکتوبر کو مقدمہ سکھر منتقل کردیا سکھر میں ہماری جان کو خطرہ ہےائیر پورٹ حملہ کیس سکھر منتقل کرنے سے روکا جائے عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعدسماعت غیر معینہ تک کے لئے ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کو عدالتی چھٹیوں کے بعد عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔