اسکردو(نامہ نگار)بلتستان ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کیخلاف شٹر ڈائون ہڑتال چھٹے روز بھی جاری رہی جس کے نتیجے میں علاقے میں غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ چاروں اضلاع سے ہزاروں افراد نے گلگت کی طرف لانگ مارچ شروع کر دیا، لانگ مارچ کے شرکا گلگت میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے، تفصیلات کے مطابق ٹیکس نفاذ کیخلاف سکردو، کھرمنگ، شگر اور گانچھے میں شٹرڈاون ہڑتال گزشتہ روز بھی جاری رہی، چاروں اضلاع سے قافلے گلگت طرف لانگ مارچ کے لیے اسکردو پہنچ گئے ،بعد ازاں مرکزی انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر اور مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری آغا سید علی رضوی کی قیادت میں گلگت کی طرف لانگ مارچ شروع کر دیا گیا۔