اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر سینٹر اسحاق ڈار کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتل دو رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔تفصیلی فیصلے کے مطابق سینٹر اسحاق ڈارکو اشتہاری قرار دینے کے خلاف حکم امتناع جاری کر تے ہوئے احتساب عدالت کواسحاق ڈار کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیاہے، تحریری فیصلے کے مطابق کیااحتساب عدالت کواشتہاری قراردینے کے لیے30 کے بجائے 10دن دینے کااختیارہے؟ کیا احتساب عدالت نے اپنے اختیار کو قانون کے مطابق استعمال کیا؟ ۔تحریری حکم نامے کے مطابق ملزم مقدمہ لڑنا چاہتا ہے تواحتساب عدالت کا فیصلہ درست ہے، کیا اسحاق ڈارکواشتہاری قراردینے سے متعلق مناسب جواز فراہم کیا گیا ہے۔ تحریری فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کو سینٹر اسحاق ڈارکو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی سے روک دیا گیا ہے۔