• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف پریس کلب کے باہردھرنا جاری

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) گلگت بلتستان میں وفاقی اور صوبائی ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف منگل کو بھی نیشنل پریس کلب کے باہر گلگت بلتستان کے طلبہ نے دھرنا جاری رکھا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مظاہرے کے ساتھ یکجہتی ہے اور اس وقت پورے گلگت بلتستان میں پہیہ جام ہڑتال اور دکانیں بند ہیں، نظام زندگی مفلوج لوگ منفی درجہ حرارت میں اپنے حقوق کےلئےسڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں عائد کردہ تمام ٹیکسز کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ گلگت بلتستان کو سی پیک میں بھرپور حصہ دیا جائے۔ دیگر صوبوں کی طرح این ایف سی ایوارڈ کا حصہ بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ مطالبات فوری حل کرکے عوام میں موجود بے چینی کو ختم کیا جائے۔
تازہ ترین