• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بچوں کی طرح الزامات نہ لگائے، میرے خلاف ثبوت سامنے لائے، مشرف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بلاول بچوں کی طرح الزامات نہ لگائے، میرے خلاف ثبوت سامنے لائے۔ بلاول بھٹو کی طرف سے بے نظیر کا قاتل قرار دینے پر پرویز مشرف نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری اور نواز شریف فوج اور مجھ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، بے نظیر کو سکیورٹی دینا میری ذمہ داری نہیں تھی تاہم حکومت نے انہیں بہترین سکیورٹی فراہم کی ، لیاقت باغ میں بی بی دو گھنٹے تک عوام میں رہیں اور محفوظ گاڑی میں بیٹھیں ، گاڑی میں موجود باقی لوگوں کو کچھ نہیں ہوا۔ اگر بی بی گاڑی سے سر باہر نہ نکالتیں تو انہیں بھی کچھ نہیں ہونا تھا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ سپر پاور چاہتی تھی میں صدر رہوں۔ بی بی کے ساتھ بھی میرا معاہدہ تھا۔ فائدہ تو آصف زرداری کو ہوا، جعلی وصیت سامنے لاکر بی بی کی پارٹی اور دولت پر قبضہ کر لیا،بے نظیر کی باہر کی بنی بم پروف گاڑی کی چھت کس کے کہنے پر کاٹی گئی، بے نظیر کو کس نے سر باہر نکال کر کارکنوں کو ہاتھ ہلانے کو کہا تھا۔جس فون پر تین مرتبہ یہ کال آئی تھی اسے کس نے غائب کر دیا تھا۔
تازہ ترین