• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں عدلیہ اورفوج کےبغیرجمہوریت مکمل نہیں ہوسکتی،شیخ رشید

اڈیرہ غازیخان (نمائندہ جنگ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ اورفوج کےبغیرجمہوریت مکمل نہیں ہوسکتی‘حدیبیہ پیپرملزکیس جنوری کےپہلےہفتہ میں سپریم کورٹ میں دائر کرنے جا رہا ہوں‘ختم نبوت کامعاملہ غلطی نہیں بلکہ امریکا کے کہنے پر نوازشریف کی سازش تھی‘شریف خاندان نےقطری خط پیش کیا‘اسحاق ڈارایک ارب ڈالرکایو اےای کا خط دکھارہاہے۔وہ ڈی جی خان کےقادریہ چوک پرعوامی اجتماع سےخطاب کر رہے تھے۔اس موقع پرجمشیددستی‘سحرچوہدری‘شیخ یعقوب‘ اقبال ثاقب ‘خواجہ غلام فریدکوریجہ‘ عبدالرحمٰن بودلہ‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ‘سیدانوارالحسن شاہ‘ طاہر مشہدی‘ بابواکرم انصاری‘شیخ عمران صادق‘ طاہر قیصرانی‘ملک عمران کالرو‘رمضان قریشی ودیگرنےبھی خطاب کیا۔شیخ رشیدکاکہنا تھاکہ 40سال سے ملک میں شریف خاندان برسراقتدارہےاوربیروزگاری کے باعث دہشتگردی بڑھی ہےجس کاذمہ دار بھی شریف خاندان ہی ہے‘ختم نبوت کامعاملہ غلطی نہیں بلکہ سازش تھی اوراس سازش کے پیچھےکوئی اورنہیں خودنوازشریف تھے‘شہبازشریف میرادوست رہاہےمگراس کے ہاتھ میں وزرات عظمیٰ کی لکیرنہیں‘ملک میں دہشتگردی کی ایک وجہ بےروزگاری بھی ہے‘ راناثناء اللہ ملک کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے‘ حکمرانوں کےخلاف جوسڑکوں پرنکلےگا ان کےساتھ ہونگا‘شیخ رشید کاکہنا تھا کہ طاہرالقادری کانام ای سی ایل میں ڈالاجا رہاہےجبکہ میں کہتا ہوں کہ اس سے پہلےہم نوازشریف کانام ای سی ایل میں ڈال دینگے۔
تازہ ترین