• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: کاشتکاروں کا گنے سے بھری ٹرالیاں سڑکوں پر کھڑی کرکے احتجاج

Sindh Protestants By Standing On The Streets Of Cultivators

سندھ میں گنے کی قیمت خرید کے تنازع پر کاشت کار تنظیموں کی اپیل پر گنے سےبھری ٹرالیاں سڑکوں پر کھڑی کر کے احتجاج شروع کردیا ۔

میرپورخاص میں سندھ آباد گار بورڈ اور فارمر آرگنائزیشن کی اپیل پر کاشت کاروں نے ٹول پلازہ پر احتجاجی دھرنا دیا اور گنے سے بھری ٹرالیاں کھڑی کر کے ٹریفک معطل کردیا۔

سندھ آبادگار بورڈ کے صدر عمر بگھیو نے بتایا کہ صرف میرپورخاص ضلع میں چار کروڑ من گنا موجود ہے اورشوگر ملوں نے صرف 10 لاکھ من گنا لے کر خریداری بند کردی ہے۔

ٹنڈو الہ یار میں آباد گار اتحاد کی جانب سے کیریا شاخ پر احتجاجی دھرنا دیا اور ٹنڈو محمد خان میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں مختلف آبادگار تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ حکومت نے 182 روپے فی من گنے کی قیمت مقرر کی تھی ،لیکن شوگر مل مالکان گنے نہیں خرید رہے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کرشنگ بند کردی ہے۔

 

تازہ ترین