برمنگھم(پ ر) پاکستان میں متحدہ مجلس عمل کے بحالی کے بعد برطانیہ میں اس کے قیام کے لیے پاکستانی رہنمائوں کا وفد آج امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے سے ملاقات کرے گا۔وفدمیںڈاکٹر خرم بشیر ،مولانا امداد اللہ قاسمی، علامہ سرفرازمدنی،قاری غلام رسول تانف،مولانا ابراہیم میرپوری، مولانا امیر حسین نقوی اور دیگر رہنما شامل ہونگے۔ ڈاکٹر خرم بشیر نے کہا کہ جماعت اسلامی مجلس عمل کا ایک اہم حصہ ہے اس کے قیام میںسراج الحق کی بڑی کوششیں ہیں،اسلام پسند جماعتیں ملک کوایک صاف ستھری قیادت مہیا کر سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق آج( 29دسمبر) یورپین اسلامک سینٹر اولڈہم میںپاکستان رابطہ کونسل نارتھ زون کی جانب سے دیے گے استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر یں گے۔پاکستان رابطہ کونسل نارتھ زون کے چیئرمین مولانا عبد الحکیم کی زیر صدارت میںمنعقدہ اجلاس میں پروگرام کو حتمی شکل دی گی۔ استقبالیہ میں مختلف کشمیر ی وپاکستانی جماعتوں کے رہنما اور علمائےکرام، کونسلرز شرکت کریں گے۔اجلاس میں رابطہ کونسل مانچسٹر کے چیئرمین مجاہد حسین، فیاض حسین، اشرف ضیا، خالد محمود،عامر حسین، مولانا عبد الرشید، قاری ممتاز انجم اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ انہوں کہا کہ بریڈ فورڈ سے مولانا حافظ محمد آزاد، نیلسن سے حافظ ارشد حسین، برنلے سے میاں عبد الحق، کیتھلے سے مولان عبید الرحمان، اولڈہم سے مولانا محمد اقبال، بلیک برن سے رابطہ کونسل کے چیئرمین خالد محمود، راچڈیل سے قاری ممتاز انجم کی قیادت میں رہنما شرکت کریں گے ۔ مولانا عبد الحکیم نے کہاکہ سراج الحق پاکستان کے عظیم لیڈر ہیں، کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کی مہم کے نتیجے میں کرپٹ عناصر پکڑے جارہے ۔جب تک پاکستان کو لوٹنے والوں کو اپنے انجام تک نہیں پہنچایا جائے گا پاکستان میںسیاسی اور معاشی دہشت گردی کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔