• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم فورم کے زیراہتمام برطانیہ بھر سے کپڑوں اور جوتوں کی کلیکشن مہم

مانچسٹر( تنویر کھٹانہ) جہلم فورم کے زیرانتظام دیوار مہربانی پراجیکٹ کے لیے پرانے اور نئے کپڑوں اور جوتوں کی برطانیہ بھر سے کلیکشن جاری ہے۔ جہلم فورم کے اجلاس میں گریٹر مانچسٹر برانچ کے صدر چوہدری انور یعقوب، بانی الیاس گوندل اور دیگر ممبران میں چوہدری عبدالرفیق، کرنل وسیم، مقدسہ بانو، مرزا شہزاد، رضوان گجر ، محی الدین چیمہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ برطانیہ بھر سےکلیکشن کر کے جہلم ہاؤس مانچسٹر میں جمع کی جائے گی جہاں سے پھر اسے پاکستان کے لیے بھجوایا جائے گا۔ گریٹر مانچسٹر برانچ کے صدر چوہدری انور یعقوب کا کہنا تھا کہ ان کپڑوں اور جوتوں کو مستحق افراد تک پہنچانے کی ذمہ داری ہماری ہے۔ فورٹ پوٹھی میں پانی کہ مسئلہ کے حوالے سے بھی کرنل وسیم نے شکیل کھٹانہ رابطہ کیا ہے۔ شکیل کھٹانہ نے جہلم فورم سے پانی کےمسئلہ پر مدد کی استدعا کی تھی۔ جس کے بعد جہلم میں موجود تنظیموں سے رابطے جاری ہیں۔ بڑا گواہ میں جہلم فورم کے اشتراک سے جلد ہی آئی کیمپ بھی لگایا جائے گا جس میں مستحق افراد کا علاج مفت کیا جائے گا۔ آئی کیمپ لگوانے کی ذمہ داری شہزاد مرزا اور پاکستان میں شکیل کھٹانہ نے لی ہے۔ جہلم فورم کا رضاکار گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے جس میں پاکستان سے رضاکاروں کو شامل کیا گیا ہے اور ان سے مختلف پراجیکٹس میں رضاکارانہ مدد بھی لی جائے گی۔
تازہ ترین