• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن میں بنگلے سے بازیاب جوڑا عدالت میں پیش،تعلق بہاولپور سے ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن پولیس نے حبس بے جا میں رکھے گئے میاں بیوی کو بازیاب کراکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں پیش کر دیا۔ جمعہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں کلفٹن پولیس نے حبس بے جا میں رکھے گئے میاں عاصم اور ان کی اہلیہ عذرا کو بازیاب کراکے پیش کیا ۔ عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی متعلقہ جج کے رخصت پر ہونے کے باعث 4 جنوری تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ بازیاب کرائے گئے جوڑے کا تعلق پنجاب کے علاقے بہاولپور سے ہے۔
تازہ ترین