• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ لوگوں کے نصیب میں صرف رونا ،پیٹنا لکھا ہے، مریم نواز

لاہور(صباح نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی ایک بار پھر پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان پر برس پڑیں اور انہوں نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔جمعہ کو مریم نواز شریف نے ایک تازہ ترین ٹویٹ میں ایک بار میں پی ٹی آئی کے چیئر مین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں کی قسمت میں صرف ڈرنا رونا اور پیٹنا ہی لکھا ہے۔ نواز شریف کیخلاف پانامہ ریفرنس میں کچھ نہیں مل سکا۔ بیان بازی نہ صرف نواز شریف بلکہ ان کی نسلوں سے خوف کی عکاس ہے۔
تازہ ترین