کر اچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی مو ومنٹ کے سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان نے ضلع وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آبادمیں سڑک کی ازسرنوتعمیروآرائش کاسنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہاہے کہ لوٹ گھسوٹ کرنے والی حکومت سندھ کونہ توکراچی کی فکرہے اورنہ ہی لاڑکانہ کی بلکہ عوام کا استحصال کرنا اس کا وطیرہ رہا ہے ، بلدیہ اعظمیٰ کراچی نے چندسوملازمتوںکااشتہارکیا جاری کیاوہ بھی حکومت سندھ کوہضم نہ ہوااوراس پرمختلف حیلوں بہانوںسے پابندی عائدکردی۔یہ سندھ حکومت ویہی ہے جس کے بارے میںسندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہاتھاکہ ڈائن بھی (7)سات گھرچھوڑدیتی ہے۔چائناکیٹنگ کے حوالے سے سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان نے کہاکہ چائناکیٹنگ کرنیوالوںکوقانون کے کٹہرے میں لایا جائے اورمیرے خلاف بھی کسی پاس ثبوت ہیں تومجھے بھی انصاف کے دائرے میں لائیں۔سندھ حکومت ہرشعبے میں ناکام رہی ہے سندھ کے عوام کوصحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے پرناکام رہی ،تھرمیںوبائی امراض اورغذائی قلت کے باعث اموات ان کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے۔بلدیاتی حکومتوںکے حوالے سے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے محمدعامرخان نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم پاکستان کے منتخب بلدیاتی نمائندگان محدودوسائل اورفنڈزکے باوجودعوام کی خدمت کاانجام دے رہے ہیںجبکہ حکومت سندھ نے اختیارات صلب کیے ہوئے ہیں جبکہ جمہوریت کی روح یہ ہے کہ اختیارات نچلی سطح تک تقسیم کئے جائے۔اپنے خطاب میں مزیدکہاکہ پنجاب حکومت پربھی بدعنوانی کے الزامات لگتے رہے ہیںلیکن یہ بھی ایک سچائی ہے کہ پنجاب حکومت نے اپنے صوبے کانقشہ بدل دیاہے اس کے برعکس سندھ اوراس کے شہری علاقے بربادی کے دہانے پرآن پہنچے ،ہم اپنے بلدیاتی نمائندگان اورمنتخب نمائندوںکے ہمراہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشاںرہیںگے۔اس موقع پرضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی ،دیگربلدیاتی وحق پرست اراکین اسمبلی بھی اس تقریب میں موجودتھے۔