ملتان (نمائندہ جنگ) پاکستان سپر لیگ کی چھٹی فرنچائز ملتان سلطانز نے ‘ڈائنرز‘ (مقامی برانڈ ) کو آفیشل مرچنڈ ڈائیز پارٹنر بنادیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ملتان سلطانز اور برانڈ کے سربراہان موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے سی ای او محمد رفیق بھوجانی نے کہا ’ہمیں فخر ہے کہ ہم ایسے برانڈ کے ساتھ پارٹنر شپ کا اغاز کر رہے ہیں جس کی شاخیں پاکستان بھر میں موجود ہیں۔ بلال اکرم نے کہا ملتان سلطانز پاکستان سُپر لیگ میں ایک نیا اضافہ ہے اور اس پر لوگ نہایت پر جوش ہیں اور یہ پارٹنر شپ ہم دونوں کی مشترکہ جیت ہے ۔