دنیا بھر میں کئی منچلے نوجوان شہرت حاصل کرنے کی دھن میں ایسے دلچسپ اور حیران کن اسٹنٹس پرفارم کرتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔
فرانس سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی باصلاحیت شخص نے پرندوں کی طرح اڑان بھرنے کا شوق پورا کرتے ہوئے ایسا حیرت انگیز اسٹنٹ پرفارم کیا کہ شائقین دنگ رہ گئے۔
یہ شخص پیرا شوٹ کے ذریعے ہزاروں فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا اور پرندوں کے جھنڈکے پیچھے فضا میں اڑتے ہوئے شاندار کارنامہ انجام دے کر لوگوں کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی۔
یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر شائقین خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔