• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: انٹرنیٹ بلیک آؤٹ، فلسطینی صحافیوں نے گلی گلی میں جنگ بندی کا اعلان کیا

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ امن معاہدہ طے پانے کے بعد فلسطینی صحافیوں نے غزہ کی سڑکوں اور گلیوں میں باضابطہ جاکر اعلان کیا اور شہریوں کو اطلاع دی۔

اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ میں  وسیع پیمانے پر انٹرنیٹ بلیک آؤٹ ہے، یہی وجہ ہے کہ فلسطینی صحافیوں کے ایک گروپ نے غزہ شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں خود جاکر ہر ایک کو معاہدے کی خبر پہنچائی۔

انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر اس شخص کو مطلع کر رہے ہیں جس کے پاس انٹرنیٹ نہیں ہے، جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا ہے، جنگ ختم ہوگئی ہے۔


فلسطینی صحافیوں کے مطابق انٹرنیٹ نہ ہونے کے باعث کئی فلسطینی معاہدے سے لاعم ہیں اور بےخبر سو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ میں دو سال سے جاری نسل کشی، جنگ بندی کے منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں۔

ٹرمپ نے اس اعلان کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو جلد رہا کر دیا جائے گا اور اسرائیل معاہدے کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر مقرر کردہ حدود پر واپس آجائے گا۔

اس اعلان کے بعد غزہ کے فلسطینیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ غزہ کے فلسطینیوں نے معاہدے کی خبر سننے کے بعد خوشی سے اللّٰہ اکبر کے نعرے لگائے اور فلسطینی پرچم لہرایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید