• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تل ابیب: ہوسٹیجز اسکوائر میں اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلِ خانہ کا جشن

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جنگ روکنے اور غزہ میں یرغمال قیدیوں کی رہائی کے لیے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی جانب سے جشن منایا جا رہا ہے۔

جہاں خان یونس میں امن معاہدے کے اعلان کے بعد فلسطینیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا اور جشن منایا گیا وہیں اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

غزہ میں اسپتال کے باہر موجود فلسطینیوں نے معاہدے کی خبر سننے کے بعد خوشی سے ’اللّٰہ اکبر‘ کے نعرے لگائے۔

دوسری جانب اسرائیل کے دارالحکومت تِل ابیب میں واقع ہوسٹیجز اسکوائر میں اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے امریکی صدر ٹرمپ کا ماسک پہن کر خوشی منائی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید