• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر سبطین نے اپنی جان دے کر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا: محسن نقوی

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن میں شہید ہونے والے میجر سبطین کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

درابن میں میجر سبطین حیدر نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میجر سبطین نے اپنی جان دے کر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ شہید میجر سبطین حیدر نے اپنے خون سے شجاعت اور جرات کی تاریخ لکھی۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر جیسے بہادر سپوتوں پر قوم کو ناز ہے، قوم شہید میجر سبطین حیدر کی شجاعت اور جواں مردی کو سلیوٹ کرتی ہے۔

انہوں نے شہید میجر سبطین کے خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر نے بہادری سے 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر سبطین حیدر نے جامِ شہادت نوش کیا۔ وہ بہادری سے اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید