لاہور کے علاقے نشترکالونی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو محنت کش جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نشترکالونی کے محنت کش ہارون اور فاروق موٹر سائیکل پر فیکٹری جا رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ڈمپر نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کا ذمہ دار ڈمپر کا ڈرائیورفرار ہوگیا۔