لاہور( ٹی وی رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں تو حکومت کو ایک دن بھی دینے کو تیار نہ تھا، اسمبلیوں سے کل ہی استعفے دے دینے چاہیے تھے، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی ابھی تیار نہیں تھے، دونوں جماعتوں نے سات دن کا وقت مانگا تھا، شیخ رشید نے کہا کہ میں نے اے پی سی میں کہا کہ اسمبلیوں میں استعفے ان کے منہ پر ماریں،میں تو ان کو 24 گھنٹے بھی دینے کے لیے تیار نہیں، میرا ایمان ہے کہ ان کو مہلت دینا ملک سے دشمنی کے مترادف ہے،میں تو چاہتا تھا کہ کل ہی نوازشریف اور شہبازشریف کا دھڑن تختہ کردیاجائے۔