اسلام آباد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستانی قوم کسی نئے این آر او کی اجازت نہیں دیگی، مجرموں کو محفوظ راستہ دیکر دوبارہ اقتدار کے ایوانوں پر مسلط کرنا ملک و قوم سے دشمنی، الیکشن کمیشن ناکام ہوچکاہے ، ملک میں حقیقی جمہوریت کیلئے الیکشن کمیشن اپنی نگرانی میں پارٹیوں کے اندر انتخابات کرائے ، سیاست کو ظالم جاگیرداروں ، وڈیروں ، سرمایہ داروں ، اشرافیہ کے قبضے سے آزاد ی دلانے کیلئے انتخابات میں دولت کے عمل دخل کا خاتمہ ضروری ہے ، موروثی سیاست میں عام آدمی کیلئے انتخابات میں حصہ لینا ممکن نہیں، مسئلہ کشمیر کی راہ میں بڑی رکاوٹ حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ ہے، قوم کسی نئے این آر او کی اجازت نہیں دیگی، جب تک پانامہ کے دیگر 436 کرداروں ، بینکوں سے قرضے لیکر معاف کرانے اور این آر او کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کا مکمل آڈٹ نہیں ہو تا ، ان لوگو ں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔