ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے آج تین مریض دم توڑ گئے، رواں ماہ میں موسمی فلو سے انتقال کرجانے والے مریضوں کی تعداد12 ہو گئی۔
محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر عطاء الرحمان کے مطابق اب تک سیزنل انفلوئنزا سے 12 مریض انتقال کرچکے ہیں، ان میں 6 خواتین اور 6مرد شامل ہیں۔
دوسری جانب اب تک اس مرض کے شبے میں 40 افراد کونشتر اسپتال لایا گیا ہے، جن میں سے 23 میں سیزنل انفلوئنزا کی تصدیق ہوئی ہے ، نشتر اسپتال میں 17 مریض زیر علاج ہیں ۔