• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غاصبانہ فیصلہ ہے،پیپلزپارٹی ملتان

ملتان( سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کا غاصبانہ فیصلہ ہے نااہل حکومت نئے سال کی شروعات پر عوام کو خوشیاں دینے کے بجائے انکے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھیننا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر، جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، سیکرٹری انفارمیشن ریاض رضا، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ انچارج میڈیا سیل پیپلزپارٹی ملتان سٹی خواجہ عمران نے اپنے مشترکہ بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ردعمل دیتے ہوئےکیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومتی نااہلی کے باعث مہنگائی پہلے عروج پر ہے عام آدمی کیلئے جینا مشکل ہو گیا ہے پیٹرولیم مصنوعت کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات پر اضافہ فی الفور واپس لیا جائے بلکہ پٹرولیم مصنوعات پر قیمتیں کم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے ورنہ ہم عوام کی طاقت سے بھرپور احتجاج کریں گے۔
تازہ ترین