ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے ملتان ڈویژن ریلوے پھاٹکوں کےکرایہ کی مد میں 31کروڑ روپے سے زائد کے واجبات وصول کرنے میں ناکام ہے ، واضح رہے کہ2سالہ واجبات کی وصولی کے لئے اب تک متعلقہ اداروں کومتعددبار نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں ،زرائع کے مطابق ریلوے ملتان کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ نادہندہ محکموں اور اداروں کے متعلقہ ریلوے پھاٹک عدم ادائیگی پر بند کردیئے جائیں گے۔