نئے سال کے پہلے دن اہم ترین کیسز کی سماعت کے دوران وکلا کی غیر حاضری پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کردیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کہا کہ اہم نوعیت کے مقدمات میں وکلا خود تو آئے نہیں سائلین کوبھیج دیا۔اس موقع پر انہوں نے آئندہ سماعت پر وکلا کو خود پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔
دوسری جانب نئے سال کے پہلے دن مختلف سرکاری دفاتر اور سندھ سیکریٹریٹ میں بیشتر افسران اورسیکریٹریز آبائی شہروں سے واپس نہیں آئے۔
سندھ سیکریٹریٹ میں دیگر عملے نے بھی افسران کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھا کر چھٹی کرلی جس کے باعث سیکرٹریٹ میں کام تاخیر کا شکار ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ کئی افسران 27 دسمبر کو بینظیربھٹو شہید کی برسی کے بعد سے غیر حاضر ہیں۔