• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرانوں کے متحمل نہیں ہوسکتے‘ملک بچانے کاواحد راستہ جمہوریت ہے‘ محمود اچکزئی

Todays Print

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ ملک اس وقت بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ملک کو بچانے کا واحد راستہ جمہوریت ہے جمہوریت کے بغیر ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا ، ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی ضرورت ہے ‘فاٹا کے عوام کی مرضی کے مطابق فیصلہ کیا جائے ،پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں فاٹا کے عوام کی مرضی کے مطابق فیصلہ کیا جائے اگر عوام کی مرضی کے برعکس فیصلہ کیا گیا تو مستقبل میں اس کے اچھے اثرات مرتب نہیں ہونگے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ہر غیر آئینی راستہ روکنے کے لئے اپنا کردا رادا کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر قبائلی عمائدین اور پارٹی عہد یدار وں، کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر مجید خان اچکزئی ، جیلانی خان سمیت دیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ملک کو جمہوری طور پر چلایا جائے کسی اور طریقے سے ملک کو چلانے سے بڑا نقصان ہو گا اس لئے ہم نے ہمیشہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اورپارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی ہے ۔

تازہ ترین